سیلفیاں لینا آجکل عام بات ہے اور جب سے کیمرے ایجاد ہوے ہیں انسان اپنی بہترین تصویر کھینچنے کی خواھش رکھتا ہے اور اسکے لئے موبایلز میں ہائی کوالٹی کیمرے بھی استعمال کیے گیے ہیں اور لوگ اپنی پسند کی کوالٹی والے موبائل خریدتے ہیں لیکن کیمرے کی کوالٹی کے ساتھ ساتھ آجکل ایسی ایپلی کیشنز بھی ایجاد ہوچکی ہیں جو آپکی تصویر یا سیلفی کو خوبصورت بناتی ہیں .آیئے آج آپکو بتاتے ہیں کچھ ایسے اینڈرائڈ ایپلی کیشنز جسے آپ اپنی خوبصورت سیلفی لےسکتے ہیں صرف تھوڑی بہت سیٹنگز کرنے کے ذریعے آپکی ایک خوبصورت سیلفی آسکتی ہے .
یو کیم پرفیکٹ – سیلفی کیم
یوکیم پرفیکٹ سیلفی کیمرہ ایپلیکیشن اس لسٹ میں سب سے آگے ہے کیوں کے یہ ایک بہت ہی بہترین ایپلیکیشن ہے سیلفی لینے کیلئے اور اسکے فیچرز بھی باقیوں سے زیادہ بہتر ہیں سیلفی لینے کیلئے بھی اور ویڈیو سیلفی کیلئے بھی .اس ایپلیکیشن کے ذریعے تصویر یا ویڈیو بنانے سے پہلے بھی اس ایپلیکیشن کے اپنے فیچرز کے ذریعے آپ خود کو ٹیسٹ کرسکتے ہیں کے آپ کی ویڈیو یا سیلفی کیسی آیگی .اس ایپلیکیشن میں ڈھیروں فنکشنز موجود ہیں جنکو استعمال کرکے آپ اپنی تصویر کو مزید خوبصورت کرسکتے ہیں اور اس میں یہ صلاحیت موجود ہے کے یہ ایک ہی وقت میں کافی سارے چہروں کو ڈیٹیکٹ کرلیتا ہے .اسکے علاوہ آپ اس میں تصویر کو آسانی سے ایڈٹ بھی کرسکتے ہیں تصویر میں چہرے سے جھریاں ختم کرسکتے ہے آنکھوں کے گرد ہلکے ختم کرسکتے ہین اور بھی بہت سارے فیچرز استعمال کرکے آپ اپنی تصویر کو نہایت ہی عمدہ شکل دے سکتے ہیں .
ڈاونلوڈ کرنے کیلیے اس لنک پر کلک کریں YouCam Perfect
ریٹریکا
اگر ونٹیج سٹائل میں سیلفی لینا چاہتے ہیں تو ریٹریکا ایپلیکیشن کو اپنے موبائل میں انسٹال کرلیں یہ ایک بہتر ایپلیکیشن ہے ایسی سیلفی لینے کیلئے .اس میں تقریبا 80 مختلف فلٹرز موجود ہیں جو اسے سیلفی لینے کی ایک بہتر ایپلیکیشن بناتے ہیں .اس میں آپ ٹائمر بھی سیٹ کرسکتے ہیں .اس ایپلیکیشن کے فری ورژن میں 50 فلٹرز موجود ہیں جبکے باقی کے فلٹرز اپ گریڈ کرنے پر حاصل کیے جاسکتے ہیں ۔
ڈاونلوڈ کرنے کیلیے اس لنک پر کلک کریں Retrica
ریٹرو سیلفی – سیلفی ایڈیٹر
ریٹرو سیلفی ایک اور بہترین ایپلیکیشن ہے .اسکو استعمال کرنا بہت ہی آسان ہے اور اس میں آپ سیلفی کے ساتھ اپنی مرضی کی فریمز کا استعمال بھی کرسکتے ہیں ،تصویر پر کچھ بھی چیزیں اپنی مرضی سے بناسکتے ہیں ،رنگوں کو بدل سکتے ہیں ،کراپ کرسکتے ہیں ،رنگوں کی ایڈجسٹمنٹ کرسکتے ہیں اور دوسرے افیکٹس بھی ڈال سکتے ہیں .غرضیکہ ایڈیٹنگ کیلئے ایک بہتر ایپلیکیشن ہے .اسکے علاوہ اسی ایپلیکیشن کے ذریعے آپ اپنی تصویروں کی سوشل سائٹس پر شیئرنگ بھی کرسکتے ہیں
ڈاونلوڈ کرنے کیلیے اس لنک پر کلک کریں . RetroSelfie – Selfie Editor
کینڈی کیمرہ
کینڈی کیمرہ ایک ایسی ایپلیکیشن ہے جس نے لوگوں میں بہت ہی تیزی سے شہرت حاصل کرلی ہے اور اسکے ڈاونلوڈز سب سے زیادہ ہیں اور دن بدن تیزی سے بڑھتے جارہے ہیں .اس ایپلیکیشن میں آپ کو ریل ٹائم فلٹرز ملینگیں جس میں آپ تصویر لینے سے پہلے ہی مختلف فلٹرز کو چیک کرسکتے ہیں اور خود کو دیکھ سکتے ہیں کے آپ کس فلٹر کو لگا کر زیادہ خوبصورت نظر آینگیں اور جو آپکو پسند آجاۓ پھر اس میں تصویر لےسکتے ہیں .اس ایپلیکیشن میں 100 کے قریب فلٹرز موجود ہیں ۔
ڈاونلوڈ کرنے کیلیے اس لنک پر کلک کریں Candy Camera
سیلفی کیمرہ
میں 20 فلٹرز موجود ہیں جو آپ کی تصویر کو معصوم بناسکتے ہیں .اس میں آپ اپنی جلد اور رنگت کو بدل کر ایک سوفٹ ٹچ دے سکتے ہیں اور انکو استعمال کرتے ہویے آپکی جلد کو گلو کرتا ہوا دکھایے گا .
ڈاونلوڈ کرنے کیلیے اس لنک پر کلک کریں Selfie Camera
ConversionConversion EmoticonEmoticon