سائبر کرائم کیا ہے ؟اور اسکی اقسام

آپ نے چوری ڈکیتی کے بارے میں تو سنا ہی ہوگا جس میں چور آتا ہے اور گھر کا سارا سامان چوری کرکے لیجاتا ہے سائبر کرائم بھی ایک قسم کی چوری ہے اور ڈاکا ڈالنے جیسا ہی ہے لیکن فرق یہ ہے کے آپ جسمانی طور پر کسی کے گھر جاکر انکی چیزیں نہیں چراتے بلکے یہ چوری کمپیوٹر کے ذریعے کی جاتی ہے اس میں کمپیوٹر اور نیٹ ورک استعمال ہوتا ہے .سائبر کرائم کا مطلب انفارمیشن ٹیکنالوجی یا کمپیوٹر کا غلط استعمال کرنا بھی ہوسکتا ہے .سائبر کرائم میں ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ کسی دوسرے کمپیوٹر کو ہدف بنایا جاۓ یا پھر جو کمپیوٹر آپ استعمال کر رہے ہیں اس کے ذریعے غلط حرکت کی جاۓ۔

سائبر کرائم کی کچھ اقسام

کوئی بھی کرائم جس میں انٹرنیٹ استعمال کیا گیا ہو سایبر کرایم کہلاتا ہے سائبر کرائم کی کچھ اقسام یہ ہیں

ہیکنگ

ہیکنگ سائبر کرائم کی ایک قسم ہے جسے مراد یہ ہے کےآپ کسی کے کمپیوٹر کو اسکی اجازت کے بغیر ایکسیس کرکے اسکا سارا ذاتی ڈیٹا اور معلومات چوری کرلیں .امریکا میں ہیکنگ ایک جرم ہے اور اسکی سزا بھی دی جاتی ہے .لیکن ہیکینگ کی ایک اور قسم بھی ہوتی ہے جس میں ہیکنگ کو غلط نہیں بلکے صحیح کام کیلیے استعمال کیا جاتا ہے اس طرح کی ہیکنگ کمپنیاں استعمال کرتی ہیں جس میں اس کمپنی کے سیکورٹی کے نظام کو چیک کرنے کیلئے ہیکنگ کا استعمال کیا جاتا ہے جس کی مدد سے کمپنی کے ڈیٹا کو زیادہ سے زیادہ محفوظ کیا جاتا ہے .ہیکنگ میں مختلف قسم کے سافٹویر کا استعمال کیا جاتا ہے جسے دوسرے بندے کا کمپیوٹر ایکسیس ہوجاتا ہے لیکن اس بندے کو پتا بھی نہیں چلتا کے اسکا سارا ڈیٹا چوری ہورہا ہے .

تھیفٹ

اس طرح کا کرائم تب ہوتا ہے جب کوئی بندا کسی کاپی رایٹ چیز کو ڈاونلوڈ کرنے میں کامیاب ہوجایے جیسے کے کوئی میوزک ، ویڈیو، گیم ،فلم وغیرا. یہاں تک کے ایسی ویب سایٹس بھی موجود ہیں جو کاپی رائٹ چیزیں غلط طریقے سے فراہم کرتی ہیں ایسی ویب سایٹس کے مالک سائبر کرائم کرتے ہیں .لیکن ایسے سسٹمز بھی بنایے جا چکے ہیں جو لوگوں کو کاپی رایٹ چیزیں غلط طریقے سے ڈاونلوڈ کرنے سے روکتے ہیں .

سائبر سٹالکنگ

اس میں مجرم کسی دوسرے بندے کو انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہوے غلط میلز اور نازیبا پیغامات بھیجتا ہے جسے دوسروں کو خوفزدہ کرسکے. اصل میں وہ اپنے شکار کے بارے میں سب جانتا ہے اور اسے پریشان کرنے کیلئے انٹرنیٹ کا استعمال کرتا ہے اور اگر انٹرنیٹ سے میلز اور میسجز کے ذریعے اسکی خواہش پوری نہ ہو سکے تو دوسرے طریقوں سے لوگوں کی زندگی مزید عذاب بناتاہے ۔

شناخت کی چوری

اس طرح کے کرائم میں مجرم کا نشانہ بنے والا شخص بھاری نقصان اٹھا سکتا ہے کیوں کے اس میں بندے کا سارا بینک ڈیٹا حاصل کرلیا جاتا ہے اور مجرم اصل بندے کی جگہ شاپنگ وغیرا کرسکتا ہے سارے پیسے چوری کرسکتا ہے اور اصل بندے کی جگہ خود اسکا اکاونٹ ایکسیس کرکے غلط استعمال کرتا ہے یعنی بندے کی شناخت چوری کرکے غلط استعمال کرتا ہے اور نقصان پھنچاتا ہے۔

مالیشیس سافٹویر

یہ کچھ ایسے غلط سافٹویر ہوتے ہیں جو انٹرنیٹ پر چھوڑدیے جاتے ہیں اور جب آپ کسی غلط لنک پر کلک کرتے ہیں تو آپ کے کمپیوٹر میں آجاتے ہیں وائرس پھیلادیتے ہیں جسے آپ کا کمپیوٹر ہیک بھی ہوسکتا ہے اور آپ کے کمپیوٹر کو نقصان بھی پھنچ سکتا ہے اس طرح سے آپ کی ساری فائلز کرپٹ ہوسکتی ہیں جسے سارا ڈیٹا زایع ہوجاتا ہے .فائلز کے علاوہ یہ سافٹویر آپ کے کمپیوٹر کے ہارڈویئر کو بھی نقصان پھنچاتے ہیں۔
Previous
Next Post »

1 Talks:

Click here for Talks
Anonymous
admin
20 April 2022 at 02:54 ×

سائبر کرائم کیا ہے ؟اور اسکی اقسام ~ Shoaibsite >>>>> Download Now

>>>>> Download Full

سائبر کرائم کیا ہے ؟اور اسکی اقسام ~ Shoaibsite >>>>> Download LINK

>>>>> Download Now

سائبر کرائم کیا ہے ؟اور اسکی اقسام ~ Shoaibsite >>>>> Download Full

>>>>> Download LINK 9X

Congrats bro Anonymous you got PERTAMAX...! hehehehe...
Reply
avatar