اب آپ اپنی بھیجی ہوئی ای میل واپس لےسکتے ہیں

اکثر اوقات ایسا ہوتا ہے کے آپ کسی کو کوئی میل بھیجتے ہیں اور اگلے ہی لمحے آپکو احساس ہوتا ہے کے میل میں کچھ غلطیاں ہوگیی ہیں یا پھر آپ نے ای میل غلط ایڈریس پر بھیج دی ہے اور پھر آپ پریشان اور مایوس ہوجاتے ہیں کیوں کے آپ اپنے اس عمل کو واپس نہیں لےسکتے اور خواھش کرتے ہیں کے کاش ایسا ہوسکتا کے آپ کی بھیجی ہویی میل واپس آجاتی . اب افسوس کرنے کے بجایے آپ کو جاننے کی ضرورت ہے کے اب ایسا ممکن ہے آپ اپنی بھیجی ہوئی میل دوسرے بندے کو ملنے سے پہلے ہی واپس لےسکتے ہیں .گوگل نے ایک ایسا فیچر متعارف کرایا ہے جس میں آپ بھیجی ہویی میل کو انڈو کرسکتے ہیں . لیکن اسکے لئے بہت ہی مختصر سا ٹائم ہوتا ہے اور اس ٹائم کے اندر اندر آپ کو وہ میل واپس لینی ہوتی ہے اور وہ وقت گزر جانے کے بعد میل واپس نہیں ہوسکتی . اسکے لئے جو مختصر ٹائم سیٹ کیا گیا ہے وہ 5، 10 ، 20 یا 30 سیکنڈ تک کا ہے باقی آپ سیٹنگز میں جا کر اپنی مرضی سے یہ ٹائم سیٹ کرسکتے ہیں لیکن اسکی لمٹ صرف  5، 10 ، 20 یا 30 سیکنڈ تک کی ہی ہے آپ کو اسی میں سے منتخب کرنا ہوگا  اور پھر اتنے ہی سیکنڈز تک آپ کو مہلت ہوگی کے آپ میل واپس لے سکیں گے.
انڈو سینڈ اب جی میل کا ایک حصّہ ہے لیکن آپ کی مرضی ہے کے آپ اس کو استعمال کرنا چاپتے ہیں یا نہیں اور اس فیچر کو آپ سیٹنگز میں جاکر کنٹرول کرسکتے ہیں.اسکے لئے ان چند سٹیپس پر عمل کریں.
-> سب سے پہلے جی میل اکاؤنٹ پر لاگ ان ہوں۔
-> آپ کو سکرین کے اوپر داییں حصے میں سیٹنگز (Settings) کا آپشن نظر آیگا اس میں جاییں۔
-> سیٹنگز میں جاکر دھیان رکھیں کے آپ کا جینرل (General) کا ٹیب سلیکٹ ہوا ہو۔
-> اب یہاں نیچے کہیں انڈو سینڈ (Undo Send) کا آپشن ہوگا اسے تلاش کریں۔
-> جب مل جاۓ تو اسے انیبل (Enable) کردیں اور اپنی مرضی کا ٹائم سیٹ کردیں ۔
اس طرح سے آپ گوگل کے اس فیچر سے فایدہ حاصل کرسکتے ہیں ۔
Previous
Next Post »