روز مرہ روٹین میں کسی ایسے کام میں مصروف رہنا جسے آپکی جسمانی طور پر ورزش ہو ایک صحت مند زندگی کیلئے بہت ضروری ہے . ہفتے کے 5 دن اگر آپ 30 منٹ یا زیادہ ورزش کرتے ہیں تو دل کے امراض کا خدشہ کم ہوجاتا ہے ، ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں ، اور وزن بھی قابو میں رہتا ہے . آیئے جانتے ہیں کچھ ایسی ورزشیں جسے آپ جسمانی طور پر تندرست رہ سکتے ہیں۔
ایروبک ورزشیں(Aerobic Exercises)
ایروبک ورزشیں جیسے کے تیز تیز چلنا،تیراکی کرنا دل ko مضبوط کرتی ہیں کیوں کے اسے دل کی دھرکن تیز ہوتی ہے اور خون کی گردش پورے جسم میں بھڑ جاتی ہے.اسے بلڈ پریشر اور کولیسٹرول بھی قابو میں رہتا ہے۔ریڑھ کی ہڈی مضبوط ہوتی ہےاور وزن بھڑنے سے بھی رکا رہتا ہے اور مزاج میں خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
این ایروبک ورزیشیں(Anaerobic Exercises)
ایسی ورزشیں تھوڑے دورانیے کیلیے ہوتی ہیں اور زیادہ تیز ہوتی ہیں۔ایسی ورزیشیں جن سے ایک ساتھ کافی ساری انرجی استعمال ہو وہ سب اس میں آتی ہیں ۔جیسے کے ویٹ لفٹنگ کرناجسمانی طور پر آپکو مضبوط اور فٹ رکھے گا ۔
ورزشیں جن میں طاقت لگانی پڑے
ایسی ورزشیں کریں جس میں آپکا سٹیمینا لگے اور طاقت کا استعمال ہو ،جسم کو زور لگانا پڑے.اسے جسم کی زائد چربی سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے اور جسم کی کیلوریز جلتی ہیں.ایسی ورزشوں سے عمر بھڑنے کے ساتھ ڈھیلے پڑتے پٹھے بھی اپنی جگا پر آنے لگتے ہیں . ایسی ورزشیں ہفتے میں 2 یا 3 بار کرنی چاہییں.
پھل اور سبزیاں
ایسی خوراک جس میں پھل اور سبزیوں کا استعمال زیادہ ہو آپکو جسمانی طور پر صحت مند رکھتی ہے کیوں کے یہ خون میں موجود شوگر لیول کو برقرار رکھتی ہے جسے آپ زیادہ کھانا کھانے کی عادت سے بچے رہتے ہیں . بہتر نتایج کیلئے پالک یا ایسی ہی پتوں والی سبزیاں استعمال کریں . اسی طرح پھلوں کا استعمال بھی بہت مفید ہے .
ConversionConversion EmoticonEmoticon