اینڈرایڈ ایپلی کیشنز جو فٹنس برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہیں

فٹنس برقرار رکھنا بہت مشکل ہوتا ہے لوگ ڈایٹنگ کرکے اور مختلف طریقوں سے خودکو سمارٹ تو بنا لیتے ہیں لیکن اسکو برقرار نہیں رکھ پاتے . اکثر اوقات تو ایسا ہوتا ہے کے ڈایٹنگ کرنے سے جب آپ سمارٹ ہوجاتے ہیں تو کچھ عرصہ گزرنے کے بعد پہلے سے بھی زیادہ موٹاپا ہوجاتا ہے اسکی سب سے پہلی وجہ تو یہ ہے کے آپ کو اپنی فٹنیس ہمیشہ برقرار رکھنی پڑتی ہے جسکے لئے ہلکی پھلکی ورزش کرنا لازمی ہوتی ہے . ورزش کرنے کے ویسے بھی بہت سے فوائد ہوتے ہیں اور فٹنیس کیلئے یہ اور بھی زیادہ ضروری ہوتی ہے .
آجکل ٹیکنالوجی کا زمانہ ہے جہاں اور بہت ساری اینڈرایڈ ایپلی کیشنز موجود ہیں وہیں ایسی بھی ایپلی کیشنز موجود ہیں جو آپکو فٹنیس برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں . آیئے جانتے ہیں .

ورک آوٹ ٹرینر ایپ(Workout Trainer App)

اگر آپ اس ایپ کو استعمال کریں گے تو آپکو جم جانے اور پیسے لگانے کی ضرورت نہیں پڑیگی . یہ ایپلیکیشن آپکو سارے ورک آوٹس مہیا کریگا. فٹنیس برقرار رکھنے کے مختلف طریقے اس میں بتاۓ جایں گے اور اس میں آپ اپنا ایک جرنل بھی محفوظ کرسکتے ہیں .ڈاونلوڈ کرنے کیلیے لنک پر کلک کریں Workout Trainer

آفس یوگا ایپ(Office Yoga App)

جو لوگ یوگا کرنا پسند کرتے ہیں وہ اس ایپ کو استعمال کرسکتے ہیں .اس ایپلیکیشن میں آپکو یوگا کرتے وقت صحیح حرکات کی ہدایت دی جاتی ہیں جس میں تصویر کے ساتھ سمجھایا جاتا ہے اور ساتھ میں آڈیو کے ذریعے سمجھایا جاتا ہے . اور یہ ایپ آفس میں کام کرنے والے لوگ بھی استعمال کرستے ہیں اس میں آفس میں کام کرتے دوران یوگا کرنے کی ھدایتات بھی موجود ہیں۔ڈاونلوڈ کرنے کیلیے لنک پر کلک کریں Office Yoga

نوم کارڈیو ٹرینر ایپ (Noom CardioTrainer App)

یہ ایپلیکیشن آپکی ورزش کے دوران مختلف چیزوں کو ریکارڈ کرتی ہے جیسے کے اس میں جی پی ایس کے ذریعے یہ پتا لگایا جاسکتا ہے کے آپ نے کتنا فاصلہ پیدل طے کیا ہے .جو لوگ ڈایٹنگ کر رہے ہوں انکے لئے بہت فائدہ مند ہے .ڈاونلوڈ کرنے کیلیے لنک پر کلک کریں Noom CardioTrainer

سکواٹس پرو ایپ(Squats Pro App)

یہ ایپلیکیشن آپکو چربی پگلانے کے عمل میں مددگار ثابت ہوگی۔اس میں آپکو شروع کے لیول سے لے کر ایکسپرٹ لیول تک کچھ ورزشیں بتائی جایں گیں جو آپکو کرنی ہوں گی .اسکو استعمال کرنا نہایت آسان ہے اور یہ اس بات کا ریکارڈ بھی رکھےگی کی کتنی ورزش آپ کر چکے ہیں  .ڈاونلوڈ کرنے کیلیے لنک پر کلک کریں Squats Pro

پش اپس پرو ایپ(Push Ups Pro App)

اس ایپ میں آپکو پش اپس کی ٹرننگ دی جاتی ہے. اس میں آپ موڈ بھی سلیکٹ کرسکتے ہیں ٹریننگ کا یا پھر پریکٹس کا . یہ ایپ آپ صحیح طریقے سے پش اپس کرنے میں کافی مددگار ہے ۔ڈاونلوڈ کرنے کیلیے لنک پر کلک کریں Push Ups Pro
Previous
Next Post »