ٹرکس جو ہر اینڈرایڈ فون استعمال کرنے والے کو پتہ ہونی چاہیں


اینڈرایڈ فونز ایک اچھی  ٹیکنالوجی ہیں جنسے آپ مختلف مزے کی چیزیں حاصل سکتے ہیں . اینڈرائڈ فون میں ایسی بہت سی چیزیں ھوتی ھیں جوکے آیی فون اور ونڈو فون میں ممکن نہیں ہوتیں . اینڈرائڈ فون میں ویسے تو بہت کچھ کیا جاسکتا ہے لیکن کچھ بنیادی ٹرکس ہیں جو ہر کسی کو معلوم نہیں ہوتیں . آیئے دیکھتے ہیں ایسی ہی کچھ ٹرکس جو اینڈرائڈ فون استعمال کرنے والوں کو پتا ہونی چاہیں۔

آسانی سے گوگل کریں

اب آپ کہیں بھی موجود ہوں گوگل کرنا اب اور بھی آسان ہوگیا ہے اینڈرائڈ فون کے اپنے اندر ہی یہ فیچر موجود ہے جسے آپ ٹایپ کرنے کے بجایے اوکے گوگل بول کر اسکے بعد جو بھی سرچ کرنا چاہیں بولنے سے آپکے سامنے کھل جایگا.اتنا ہی نہیں آپ اپنے موبائل کی کوئی بھی ایپلیکیشن کھولنا چاہیں تو اپنے موبائل کو بولیں وہ خود آپکے لئے وہ اپپلیکیشن کھول دیگا .اسکے ذریعے آپ الارم بھی سیٹ کرسکتے ہیں آپکو گھڑی کولنے کی بھی ضرورت نہیں اپنے موبائل کی کسی بھی سکرین پر موجود ہوں صرف ٹائم بتادیں کے آپ کس وقت جاگنا چاہتے ہیں آپکا موبائل آپکو صحیح وقت پر جگا دیگا .
اس فیچر کو اپلایی کرنے کیلئے ان ہدایت پر عمل کریں
-> گوگل سرچ ایپلیکیشن کو کھولیں
-> سیٹنگز میں جاییں > “voice” کو سلیکٹ کریں
-> “Ok Google Detection” پر جاییں
-> “Enable from any Screen” کو کلک کریں
-> اپنی آواز میں “OK Google“ریکارڈ کراییں

گم ہوا فون ڈھونڈھیں

موبائل گم ہوجایے تو بہت ہی پریشانی حوتی ہے . سارا ذاتی ڈیٹا تصویریں اس میں موجود ہوتی ہیں جو کے گم ہوجانے پر پریشانی کا باعث ہوتی ہیں . گمشدہ فون کو ڈھونڈھنے کیلئے بہت ساری ایپلی کیشنز بھی مجود ہیں جن کاآپ کے موبائل میں موجود ہونا ضروری ہے لیکن اینڈرائڈ فونز میں اپنا بھی ایک سسٹم موجود ہے جسے آپ کھویا ہوا موبائل ڈھونڈ سکتے ہیں . اسکے لئے ان سٹیپس پر عمل کریں ۔
-> آپکے موبائل میں”Android Device Manager” موجود ہونا چاہیے
-> اس لنک پر جایں google.com/android/devicemanager
-> مینو میں سے اپنا فون سلیکٹ کریں
-> اب یہاں آپ اپنے موبائل کی لوکیشن دیکھ سکتے ہیں . چاہیں تو بیل دیں، لاک کردیں موبائل کو ،یا پھر سارا ڈیٹا ختم کردیں .

لاک سکرین پر مرضی کے وجٹس ڈالیں

بہت سارے لوگ چاہتے ہیں کے لاک سکرین پر ہی کچھ ایپلی کیشنز کے ویجٹس موجود ہوں جہاں سے سکرین کو کھولے بغیر ایپلیکیشن کھل جایں . یہ ویجٹس خودسے کبھی بھی آپکو نظر نہیں آیں گے آپکو خود انہیں سیٹ کرنا پڑیگا .
-> سیٹنگز میں جایں >Security
-> “Enable Widgets“کو کلک کریں
-> اب لاک سکرین پر جایں اور بایں طرف سے سوایپ کریں
-> اب اپنی مرضی کے ویجٹس سلیکٹ کریں

جی پی ایس استعمال کرتے ہویے بیٹری بچایں

اکثر لوگ جی پی ایس کا استعمال کرتے ہو جگہ کا تعین کرتے ہیں جس میں بیٹری لگتی ہے آپ اس میں موڈ بدل کر بیٹری بچا سکتے ہیں
-> سیٹنگز میں جایں > Location
-> “Mode “پر کلک کریں
-> اپنی مرضی کا موڈ سلیکٹ کریں
Previous
Next Post »