اپنے اینڈرائڈ فون کو 4 مختلف کیمروں کے طور پر استعمال کریں

کچھ ایپلی کیشنز کی مدد سے آپ اپنے ایک ہی موبائل سے کیی کیمروں کا کام لےسکتے ہیں .ان ایپلی کیشنز کی مدد سے آپ اپنے موبائل کو بےبی مانیٹر ، ڈیش کیمرہ ، سیکورٹی کیمرہ ، ڈاکومنٹ سکینر اور یہاں تک ک ٹیلیسکوپ کے طور پر بھی استعمال کرسکتے ہیں .آیئے دیکھتے ہیں کے ایسا کس طرح سے ممکن ہے ۔

ڈیش کیم

androidpit-caroo-free-w782
بہت سے لوگ اپنے موبائل کو ڈیش کیم کے طور پر استعمال کرتے ہیں جس میں موبائل کو کسی ہولڈر کے ساتھ ٹیکا کر گاڑی کے اگلی سکرین کے سامنے رکھ دیا جاتا ہے جسے آپ باہر کا سارا منظر اپنے موبائل میں ریکارڈ کرسکتے ہیں .اسکے لئے آپ کو اپنے موبائل میں ان میں سے کوئی بھی اپپ انسٹال کرنی پڑیگی (DailyRoads VoyagerCaroOAutoGuard Dash Cam یا CamOnRoad ) یہ آپکو بہت ہی بہتر نتایج دینگیں .یہ اپپس نہ صرف ویڈیو بناینگیں بلکے جی پی ایس کی مدد سے آپکی لوکیشن کو بھی ٹریک کرینگیں .

بےبی مانیٹر

androidpit-dormi-w782
اسکیلئے آپکو ایک علیحدہ فون یا ٹیبلٹ کی ضرورت ہوگی ایک جسے آپ بچے کو مانیٹر کرسکیں اور دوسرا جسے آپ بچے کی حرکات کو دیکھ سکیں ۔اسکے لئے جو ایپس آپکو انسٹال کرنی پڑینگیں وہ یہ ہیں (Dormi, Baby Monitor and Alarm, Baby Cam ).اسکے علاوہ اگر آپ بچے کے بجایے اپنے گھر کو مانیٹر کرنا چاہتے ہیں اور کسی قسم کی حرکت کو محسوس کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے آپکو یہ ایپس انسٹال کرنا ہونگی (Smart Home Security WardenCam, Home Security IPCamera).

ڈاکیومنٹ سکینر

androidpit-camscanner-w782
کیی ایسے موقعے آتے ہیں جب آپ کو کوئی ڈاکیومنٹ سکین کرنے کی ضرورت پڑھ جاتی ہے اور آپ سکینر کی تلاش میں لگ جاتے ہیں لیکن اب ایسا جدید دور آچکا ہے کے آپ اپنے موبائل سے اور کاموں ک ساتھ ساتھ یہ کام بھی لےسکتے ہیں .اسکے لئے بھی آپ کو کسی ایپ کی ضرورت ہی پڑیگی جو کے یہ ہیں (Google Drive, Cam Scanner )

ٹیلیسکوپ

androidpit-star-walk-w782
کیا آپ نے کبھی سوچا تھا کے آپ آسمان پر ستاروں کو باریکی سے دیکھ سکتے ہیں وہ بھی اپنے موبائل کی مدد سے،اب ایسا بلکل ممکن ہے.آپ کا موبائل کوئی ٹیلیسکوپ تو نہیں لیکن کافی حد تک آپ کو آسمان کے خوبصورت ستارے دکھا دیگا۔ (Star Walk) ایک بہترین ایپلیکیشن ہے اس مقصد کو پورا کرنے کیلئے .آپکو صرف اپنا موبائل آسمان کی طرف کرنا ہے رات کو اور پھر سٹار واک اپنا جادو دکھایگی .اس ایپلیکیشن میں ہماری گیلیکسی اور اسٹارز کے بارے میں بھی کافی معلومات ہیں .اسکے علاوہ (SKEye, Star Chart, Telescope Zoomer) بھی بہترین ایپلی کیشنز ہیں .
Previous
Next Post »